قومی سکواڈ کے تمام 35 ارکان کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی

قومی سکواڈ کے تمام 35 ارکان کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی

لاہور: قومی سکواڈ کے تمام 35 ارکان کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ 35 ارکان میں 22کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کی سلیکشن پر مکمل بات چیت ہوئی، ہم نے اسکی فٹنس کا لیول بہتر بنانا ہے، شرجیل کے فٹنس سٹینڈر کو اوپر لیکر جانا ہے.

مصباح الحق نے کہا کہ تاثر دیا جاتا ہے کہ کسی ایک فرد کی ٹیم ہے، نہیں معلوم آصف اور سلمان دوبارہ کیوں نہیں کھیلے، اعظم خان، صہیب مقصود کو بھی بلایا ہے، عمر اکمل کو بھی اسی طرح ٹریننگ کروائی گئی۔

Leave a Reply