April 12, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کھویا ہوا موبائل کیسے ڈھونڈا جا سکتا ہے؟ طریقہ جانئیے

کیا آپکا موبائل گم گیا یا اس بات کا ڈر رہتا ہے کہ اگر موبائل گم ہو گیا تو اسے کیسے تلاش کریں تو آج ہم آپ کو طریقہ سمجھاتے ہیں۔


ایسا کئی بار ہوتا ہے کہ ہم اپنا فون کھو دیتے ہیں۔ یا ہمارے ہی گھر میں کئی بار ہمیں یاد نہیں رہتا ہے کہ ہم نے اسے آخری بار کہاں رکھا تھا۔ کبھی کبھی جب ہم کہیں باہر جاتے ہیں تو یہ چوری بھی ہوسکتا ہے۔ فون چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اگر آپ فون گھر پر رکھ کر بھول جاتے ہیں ،تو آپ کسی سے فون کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

پاکستانی فری لانسرز کیلئے بری خبر

تاہم اگر یہ گھر سے باہر کھو گیا ہے یا چوری ہوگیا ہے تو اسے ڈھونڈنے کے لئے تھوڑی زیادہ مددکی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے آپ اپنے فون کو تلاش کرسکتے ہیں اور اس کی لوکیشن کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ آپ ضرورت پڑنے پر اس کا تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔گوگل ایک آسان عمل پیش کرتا ہے جس میں یوزر اپنے اینڈرائڈ فون تلاش کرسکتے ہیں اور تمام ڈیٹا کو مٹا سکتے ہیں۔ یہ فیچر فائنڈ مائی ڈیوائس کا ہے۔ اس کے استعمال کے لئے کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ کا فون آن ہونا ضروری ہے۔ گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان ہونا ضروری ہے۔ فون کو موبائل ڈیٹا یا وائی فائی سے کنکٹ ہونا چاہئے۔ لوکیشن آن ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ فائنڈ مائی ڈیوائس آپشن بھی ٹرن آن چاہئے۔

ان اسٹیپس کو فالو کریں،سب سے پہلے گوگل پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فون ہیں تو اسکرین کے اوپری حصے میں گمشدہ فون پر کلک کریں۔اگر آپ کے فون میں ایک سے زیادہ یوزر پروفائل ہیں ، تو پھر گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کریں جو مین پروفائل پر موجود ہوگا۔


گمشدہ فون پر نوٹیفکیشن آئے گا۔گوگل میپ پر آپ کو فون کے بارے میں معلومات ملے گی کہ فون کہاں ہے۔لوکیشن نظر آئے گی، جس سے پتہ چلے گاکہ فون کہاں ہے۔اگر آپ کا فون نہیں مل سکا تو آپ کو اس کی آخری لوکیشن نظر آئے گی۔
فون کی لوکیشن آن کرنے کے بعد آپ کو یہ تین آپشن ملیں گے۔پلے ساؤنڈ: آپ 5 منٹ تک اپنے فون کو فل وولیم پر رنگ کر سکتے ہیں، چاہے وہ سائلینٹ ہو یا وائبریٹ پر سیٹ ہو۔سکیور ڈیوائس: اپنے فون کو پن ، پیٹرن یا پاس ورڈ کے ساتھ لاک کریں۔ اگر آپ کے پاس لاک نہیں ہے تو آپ سیٹ کرسکتے ہیں۔

آپ کو فون واپس کرنے میں کسی کی مدد کے لئے لاک اسکرین پر پیغام یا فون نمبر بھی شامل کر سکتے ہیں۔

%d bloggers like this: