اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائیگی، آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کی پالیسیاں بہتر رہیں، کارپوریٹ سیکٹر میں ٹیکس اصلاحات کی گئیں ۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کی مینجمنٹ ، پاور سیکٹر میں ریکوری بہتر رہی ،مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مالیاتی کارکردگی بہتر رہی ۔
مسلم لیگ ن اپنی نابالغ سیاست سے پارلیمنٹ کو قربان کرنا چاہتی ہے، فواد چودھری
آئی ایم ایف نے سماجی تحفظ کیلئے اخراجات یقینی بنانے پر زوردیا،آئی ایم ایف کاکہناہے کہ مارکیٹ کی بنیاد پر ایکس چینج ریٹ کا تعین ضروری ہے ۔
Discussion about this post