April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

5 روز سے نہر سوئز میں پھنسا مال بردار جہاز نکال لیا گیا

نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو نکال لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مال بردار جاپانی بحری جہاز کو تقریباً 5 روز کی جدوجہد کے بعد نکال لیا گیا ہے اور مصری عملے کی کوششوں سے 2 ہزار ٹن وزنی اور 1300 فٹ لمبا جہاز دوبارہ سفر کے قابل ہوا تاہم واضح نہیں تجارتی راستہ جہازوں کی آمدورفت کے لیے کب کھولا جائے گا۔

جاپانی مال بردار بحری جہاز ایور گرین گزشتہ منگل کو نہر سوئز میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے سیکڑوں مال بردار جہاز رک گئے تھے اور اربوں ڈالر کی عالمی تجارتی آمدورفت متاثر ہوئی تھی۔

خیال رہےکہ 10 فیصد سے زائدعالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے، نہر سوئز ایشیا اور یورپ کے درمیان مختصر ترین سمندری راستہ ہے۔

120 میل لمبی اس نہر سوئز کی گزرگاہ سے 12 فیصد کے قریب عالمی تجارتی آمدورفت کی جاتی ہے جو بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو جوڑ کر ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک مختصر سمندری راستہ فراہم کرتی ہے۔

%d bloggers like this: