April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 31st March 2020)

حمل
آپ کو آج کل اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے یہ خانہ بے حد کمزور محسوس ہو رہا ہے اور جو لوگ لا پرواہی کریں گے مشکل میں آنے کا خطرہ ہے۔

ثور
آپ کی بات کو کوئی نہیں سمجھے گا وقت ضائع مت کریں اور خاموشی سے اپنے کام میںلگے رہیں اور اندرونی دشمنیوں سے جس قدر مکمن ہے بچ کر چلنے کی کوشش کریں۔

جوزہ
آپ کا کوئی بھی رسکی قدم آپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے جو قدرتی طور پر آپ کے لئے ہوگا وہی اچھا رہے گا ان دنوں صورتحال قدرے کمزور بھی جا رہی ہے۔

سرطان
جو آپ چاہتے ہیں وہ ابھی ممکنن ہیں ہے صورتحال خاص طور پر مالی لحاظ سے بہت اچھی جا رہی ہے۔ صرف اس طرف توجہ دے کر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ان شاءاللہ۔

اسد
جن افراد نے آپ کو کسی وعدے پر لگایا ہوا ہے ان کی باتوں میں آ کر اپنا نقصان نہ کر بیٹھیں۔ آپ ان دنوں غلط راستے پر ہیں۔ جو مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔

سنبلہ
کیا چاہتے ہیں آپ کہ جو آپ کا دل کرے وہ کام ہو جائے آپ کیا ہر وقت اللہ پاک کے حکم کے مطابق چلتے ہیں ۔ کتنا اس کو یاد کرتے ہیں۔ اپنی اصلاح کریں خود بات سمجھ میں آ جائے گی.

میزان
صورتحال صحت کی وجہ سے خرابی ظاہر کر رہی ہے صحت میں بہتری آ گئی تو کافی مسئلے حل ہو جائیں گے۔ جو لوگ کسی خبر کے انتظار میں تھے ان شاءاللہ آج شام سن لیں گے۔

عقرب
وقت تیزی سے بدل رہا ہے اور آپ کسی جانب بھی پیش قدمی کے بجائے آرام سے بیٹھے ہیں اور اچھے وقت کو ضائع کر رہے ہیں۔ سب کچھ چھوڑ کر روز گار پر فوری توجہ دیں۔برج

قوس
آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں میرے خیالم یں وہ اتنی پریشان کن نہیں ہے جتنی آپ سمجھ رہے ہیں۔ اس لئے آپ فوری طور پر اس سے نکلیں اور سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔

جدی
آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کس جانب سفر کر رہے ہیں اور اس میں کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔ اگر بات سمجھ میں نہیں آ رہی تو استخارے کی مدد لے لیں مگر پھر کوئی فیصلہ کریں۔

دلو
آج اپنوں کے درمیان اختلافات میں نمایاں کمی آئے گیا ور آج آپ کی بات دوسروں کی سمجھ میں آ جانے کی امید ہے آپ کو کسی جانب سے مالی لحاظ سے اچھی خبر مل سکتی ہے۔

حوت
کسی پر بھروسہ قائم رکھنا آجکل بڑا مشکل ہو جائے گا آپ کو اپنے آپ کو بچا کر چلنا ہے اندرون خانہ شدید مخالفت چل رہی ہے جو بنی بات کو بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔

%d bloggers like this: