April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

شوہر

بالی ووڈ کے مشہور اداکار منشیات کیس میں گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ داکار اور رئیلیٹی شو بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ اعجاز خان کونارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو 8 گھنٹوں کی تفتیش کے بعد بدھ کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔

اعجاز خان کو ریمانڈ کے لیے ممبئی کی عدالت میں پیش کرنے سے قبل میڈیکل چیک اپ کے لیے لے جایا گیا تھا۔ اس سے قبل این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے نے اداکار اعجاز خان کی شاداب بتاتا کیس میں ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا اس کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے اداکار اعجاز خان کو یقینی طور پر سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس وقت ان کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

اداکارہ صبا قمر کب شادی کرنے والی ہیں …؟

این سی بی نے اعجاز خان کو ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ راجستھان سے ممبئی لوٹ رہے تھے۔ جس کے بعد این سی بی نے اداکار کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لے لیا۔

دوسری جانب اداکار اعجاز خان کا کہنا ہے کہ میرے گھر سے صرف 4 نیند کی گولیاں ملی ہیں۔ جنہیں میری بیوی ڈپریشن دور کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ جب سے میری بیوی کا اسقاط حمل ہوا ہے وہ ڈپریشن میں رہنے لگی ہے۔

%d bloggers like this: