April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اداکارہ ماہرہ خان

نکاح کرنے کی خبروں پر اداکارہ ماہرہ خان کا بیان سامنے آگیا …!

لاہور: پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نکاح سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں کہ ماہرہ خان نے شادی کرلی، تاہم اداکارہ نے ایک انٹرویو میں نکاح سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ماہرہ نے یہ انٹرویو مشہور میزبان میرا سیٹھی کو دیا۔ پروگرام کے دوران اداکارہ نے دلچسپ سوالات کے خوشگوار انداز میں جواب دیے۔ انٹرویو کے کچھ مختصر کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

شو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے سوال کیا تھا کہ سب سے عجیب افواہ جو آپ نے اپنے بارے میں سنی ہو؟ جس پر اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق افواہ سے آگاہ کیا۔

اداکارہ صبور علی تنقید کی زد میں آگئیں…!

انہوں نے افواہوں کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ایک بہت پکی افواہ زیادہ پھیلی ہوئی ہے کہ ماہرہ نے نکاح کرلیا ہے۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے ہسنتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجھ سے ایک مرتبہ میری پُھپو نے بھی پوچھا کہ شادی کرلی اور بلایا تک نہیں۔ ایسا کیسے ہوسکتا ہے
کہ میری شادی ہو اور پُھپو کو نہ بلاؤں؟۔

%d bloggers like this: