April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

بلے باز

پی ایس ایل 6 کے ملتوی میچز کب کروائے جائیں گے…؟

لاہور: پی ایس ایل 6 کے دوران کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے باعث ٹورنامنٹ کو ملتوی کر دیا گیا تھا.

جس کے بعد اب پی سی بی نے ایونٹ کو مکمل کرنے کیلئے دوبارہ سے سوچ بچار شروع کر دیا ہے اور ممکنہ طور پر ملتوی شدہ میچز 23 مئی سے 20 کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لیے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہونا تھا لیکن کرونا کیسز کے بعد پی سی بی پہلے ہی بقیہ تمام میچز کراچی میں کروانے کا اعلان کر چکا ہے۔

%d bloggers like this: