April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 1st April 2020)

حمل
آپ کافی دنوں سے جس الجھن کا شکار تھے ان شاءاللہ اب اس میں نکلنے کا سبب بن جائے گا اور جس طرف امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کا چانس ہے۔

ثور
گھر اور وراثتی امور کے معاملات سامنے آسکتے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے اس سلسلے میں پریشان تھے ان کے لئے خوشخبری ہے آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا جا سکتا ہے۔
U
جوزہ
آپ کی کافی دنوں سے جو خواہش رکی ہوئی تھی امید ہے کہ اس کے پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے اور جو لوگ اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ اب قدم اٹھا سکتے ہیں۔

سرطان
آج ضرورت کی ایک بڑی چیز آپ کے سامنے ہو سکتی ہے اور روز گار کی تلاش کرنے والوں کے لئے خوشخبری بھی ہو سکتی ہے۔ اہم فیصلہ بھی ہونے کا امکان دکھائی دیتا ہے۔

اسد
آپ کی ایک بڑی خواہش اب اپنی منزل کے قریب ہے آپ نے پہلا کافی وقت سخت مشکل میں گزارہ ہے اب صورتحال تیزی سے آپ کے حق میں بدلتی ہوئی نظر آئی ہے۔

سنبلہ
حالات کافی کمزور ہیں آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالےت ہیں اس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے آج آپ نے صدقہ دینا ہے اور یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔

میزان
صحت کا صدقہ دیں اور چہل قدمی ضرور کیا کریں یہ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے آپ ہر چھوٹی موٹی بات کو اپنے دل پر سوار کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹنشن بڑھ جاتی ہے۔

عقرب
کسی انجانی سی بدنظری کا شکار ہو سکتے ہیں اور جو رکاوٹیں آرہی ہیں وہ شاید اسی وجہ سے ہیں آج آپ کی گھریلو زندگی میں بھی بڑا فیصلہ لینے کا وقت ہے غور کریں۔

قوس
موٹی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں اور غصہ اپنے قابو میں رکھیں آپ کی ٹنشن کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے اس لئے صدقہ بھی دیں۔

جدی
اپنے گھر یں سورة بقرہ کی تلاوت روزانہ اونچی آواز میں لگائیں تاکہ اگر کسی چیز کا اثر بھی ہے تو وہ بھی ختم ہو سکے۔ آپ کی گھریلو زندگی میں کچھ الجھن محسوس ہو رہی ہے۔

دلو
رقم کی ضرورت کس کو نہیں ہوتی جتنی نصیب میں ہوگی مل کر ہی رہے گی آپ کے فضول بھاگ دوڑ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ آج خود کو سپرد اللہ کر کے تو دیکھیں۔

حوت
صورتحال کچھ آزمائشی سی ہے بلا وجہ کی ٹنشن بنی ہوئی ہے آپ ہو سکے تو حسب توفیق صدقہ دے دیں اور پانی نظر اتارنے کے علاوہ یا کریم یا سلام 500 بار ضرور پڑھا کریں۔

%d bloggers like this: