April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

عثمان مختار کی بیوی کس اداکارہ کی بہن ہیں…؟

کراچی: اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان کو سوشل میڈیا پر پاکستان ٹی وی کی مشہور اداکارہ کی بہن قرار دیا جارہا ہے۔

اداکار عثمان مختار کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے گزشتہ روز ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ اور ان کی اہلیہ زنیرہ انعام خان عروسی لباس میں ملبوس انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔

اداکار عثمان مختار کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ ان کی بیوی زنیرہ انعام خان کو معروف اداکارہ کبریٰ خان سے مشابہت کی وجہ سے پہلی نظر میں کبریٰ خان ہی سمجھ بیٹھے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے انہیں کبریٰ خان کی بہن قرار دیا۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار منشیات کیس میں گرفتار

واضح رہے کہ عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے یونیورسٹی آف ویسٹرن سڈنی سے انٹرنیشنل قانون اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈبل ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں ایسوسی ایٹ ریسرچ اینالسٹ ہیں۔

عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی شادی 2 اپریل کو طے تھی لیکن یکم اپریل سے لاک ڈاؤن پابندیوں کی وجہ سے انہیں شادی جلدی کرنی پڑی۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کی ہے۔

%d bloggers like this: