فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 3380 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا ہے،
ریکارڈ وصولیاں کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سال کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ 3380 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 10فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعظم ٹویٹر پر ایف بی آر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے مارچ 2021 میں 41 فیصد کی تاریخی گروتھ حاصل کی، مارچ 2021 میں460 بلین روپے اکٹھے کیے گئے۔
لاہور کے سروسز اسپتال سے کورونا ویکسین کی 550 خوراکیں غائب ہونے کا انکشاف
جولائی 2020 سے مارچ 2021 تک کلیکشن 338 بلین تک پہنچ گئی، یہ کلیکشن گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں10 فیصد زائد ہے، حکومت کی پالیسیوں سے وسیع البنیاد معیشت بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔
Discussion about this post