May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 2nd April 2021)

حمل
آپ کو اس وقت کسی جانب سے پیسوں کا انتظار لگتا ہے۔ امید تو یہ خواہش کسی نہ کسی طرح بحکم اللہ پوری ہو جائے گی اور جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں۔

ثور
حالات اچھے جا رہے ہیں۔ ان شاءاللہ کوئی فائدہ کسی جانب سے ملنے کا امکان ہے۔کافی عرصے مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے۔ اس کا مستقل انتظام بھی ہونے کی امید ہے۔

جوزہ
جو ملا مطلب پرست ملا۔ آپ کے نصیب میں شاہد وفا ہی نہیں ہے۔ اس لءے آج خود کو اکیلا محسوس کر رہے ہیں۔ اب بھی وقت ہے اپنی سطح سے نیچے آکر فیصلے کریں۔

سرطان
جو لوگ کافی عرصے سے بیمار چلے آ رہے ہیں۔وہ اب ان شاءاللہ تیزی سے بہتری کی جانب آ سکتے ہیں اور جن کو آج اپنے کام کے لئے رقم کی ضرورت ہو گی، مل سکتی ہے۔

اسد
خبر ہے اور جو کام کل تک بلاک تھا ان شاءاللہ اب وہ چل پڑے گا۔ مایوس مت ہوں اور اپنے دل کو بھی قابو میں ضرور رکھیں۔

سنبلہ
آج کا دن اہم ہے۔ بڑے فیصلوں کے لئے جہاں سے بُری خبریں آ رہی تھیں وہ اب بہتری میں بدل جائیں گی اور جن لوگوں نے جگہ تبدیل کرنی ہے وہ ابھی انتظار کریں۔

میزان
دل پر اختیار نہیں ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے۔ آپ نے ایک اچھا وقت فضول کاموں میں صرف کیا ہے۔ اب بھی وقت توبہ کرکے واپس لوٹ آئیں۔

عقرب
آپ کو جس بھی شخص نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ اس سے اب نجات حاصل کر لیں اور اللہ پاک پر بھروسہ کرتے ہوئے خود اپنے ہاتھ سے محنت کرنے پر غور کریں۔

قوس
اب صورت حال میں خاطر خواہ تبدیلی اور بہتری آنے کی امید تو ہے مگر خود بھی اپنے دل کے معاملات ٹھیک کریں۔ جب تک یہ خراب ہیں، کوئی بڑا فائدہ نہیں مل سکتا۔

جدی
توبہ کریں اور خاص طور پر حقوق العباد کے حوالے سے جہاں غلطیاں ہوئی ہیں۔ ان کی فوری اصلاح بھی کریں جو لوگ ایسا نہیں ریں گے وہ مشکلات کاشکار رہیں گے۔

دلو
اس وقت آپ کی زبان کنٹرول میں رہنی چاہیے اور خاموشی اختیار کریں۔ مخالفین شائد تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جو ذرا سا موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے، خبردار رہیں۔

حوت
آپ مسلسل بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور اس وقت حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ کوئی آفر مل سکتی ہے اور موجودہ جگہ سے تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔