برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا

لندن: برطانیہ نے پاکستان سمیت چار ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ہے.

جس کے تحت پاکستان سے آنے والوں کو دس دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جس کا اطلاق جمعہ 9 اپریل سے صبح چار بجے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں وائرس کی تیسری لہر شدت پکڑتی جارہی ہے جس میں برطانوی طرز کا وائرس تیزی سے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے. جبکہ حکومت کی جانب سے پابندیاں بھی سخت کر دی گئی ہیں۔

وائرس کے پیش نظر برطانیہ نے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے،نئے ایس او پیز کے تحت صرف ان پاکستانیوں کو ہی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ملے گی جن کا کرونا ٹیسٹ منفی ہوگا ان پاکستانیوں کو برطانیہ میں آکر 10 دن کے لئے ہر صورت میں قرنطینہ میں بھی رہنا ہوگا.

دنیا کی سب سے پہلی ٹویٹ کتنے کروڑ میں نیلام ہوئی… ؟

ہوٹل میں 10 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنے والوں کو 1750 پاﺅنڈ بھی ادا کرنا ہونگے، اس دوران اگر کوئی غیر قانونی طور پر بھاگنے کی کوشش کرے گا تو اسے 10 ہزار پاﺅنڈ جرمانہ ہوگا۔

Leave a Reply