April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

جوہانسبرگ: پاکستانی اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق قومی پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور چار ٹی20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپاسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا.

4 اپریل کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا، 7 اپریل کو تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا، 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا.

12 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپرسپورٹس پارک، پریٹوریا اور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپر سپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا۔

دوسری جانب سپر سپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے میچوں کے اعداد و شمار کے مطابق 20 ہزار نشستوں والا سٹیڈیم ماضی میں 54 بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی میزبانی کر چکا ہے۔

سینچورین میں پہلا ون ڈے 11دسمبر 1992 کو میزبان جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا، جو بھارت نے چاروکٹ سے جیتا تھا۔سینچورین پر جنوبی افریقا نے اب تک 40ون ڈے کھیلے ہیں، 26 جیتے 13 ہارے، پاکستان نے سینچورین پر 10ون ڈے کھیلے جن میں سے چار میچوں میں کامیابی جبکہ چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے سینچورین پر 25جنوری 2019 کو کھیلا گیا تھا، امام الحق کی شاندار سنچری کیساتھ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹ پر 317رنز بنائے تھے، بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقا ڈک ورتھ لوئیس قانون کے مطابق 13رنز سے جیت گیا تھا۔

چار فروری 2007 کو سینچورین میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کے خلاف چھ وکٹ پر 392رنز بنائے تھے، جو سینچورین پر کسی بھی ٹیم کا سب سے بٹرا سکور بھی ہے۔

سینچورین پر 18بار تین سو سے زائد رنز بنے ہیں، دو بار پاکستان نے سینچورین پر 300 رنز بنائے، سپر سپورٹس پارک پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 22 اور بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم 30 بار جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ سینچورین پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے بنائے ہیں،

15 میچوں میں دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 64.57 کی اوسط سے 904 رنز پانچ سنچریوں کی مدد سے سکور کیے ہیں، شعیب ملک پاکستان کی جانب سے 5 میچوں میں 91.00 کی اوسط سے 273 رنز بنا کر اس گرانڈ پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔

جنوبی افریقا کے شان پولاک نے 16میچوں میں سب سے زیادہ 32 وکٹیں لے رکھی ہیں، جب کہ پاکستان کے سعید اجمل نے چار میچوں میں آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔

%d bloggers like this: