April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کرنے سے انکار کیوں کیا…؟

لاہور: اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کا فیصلہ واپس لے لیا، اداکارہ کہتی ہیں عظیم خان سے کبھی بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی۔

صبا قمر نے عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ انسٹاگرام پر مداحوں کے نام اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ وجوہات کے سبب وہ عظیم خان کے ساتھ شادی نہیں کر رہیں.

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے پر بھی انہیں ویسے ہی سپورٹ کریں جیسے پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برے حقائق کو جتنی جلدی تسلیم کر لیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔

عثمان مختار کی بیوی کس اداکارہ کی بہن ہیں…؟

صبا نے کہا کہ وہ ایک چیز واضح کر دینا چاہتی ہیں کہ وہ عظیم خان سے زندگی میں کبھی نہیں ملیں، ان کے مابین صرف فون پر رابطہ تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے لئے یہ بہت مشکل وقت ہے مگر جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ بھی گزر جائے گا۔

%d bloggers like this: