آج کل

سینیٹ میں شہریوں کو کرونا ویکسین کی مفت فراہمی سے متعلق قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد: سینیٹ میں شہریوں کو کرونا ویکسین کی مفت فراہمی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی،

قرارداد کے حق میں 43 اور مخالفت میں 31 ووٹ آئے، قرارداد سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیش کی۔ علی محمد خان نے کہا کہ ایک شرط پر حمایت کریں گے، بیماری پر سیاست نہ کی جائے.

حکومت رات دن اس بیماری کے خلاف اقدامات کررہی ہے ،سابق حکومتوں نے ہمیں کونسی سویڈن ،ڈنمارک والی صورتحال دی تھی۔

پی ڈی ایم کے اصولوں کی خلاف ورزی، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری

قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ قرارداد پیش کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، اس قرارداد میں تو حکومت کو چارج شیٹ کیا گیا.

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کرونا سے ملک کا وزیراعظم بھی محفوظ نہیں، غریب آدمی کرونا ویکسین کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *