April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اداکار اکشے کمار

Photo: File

کرونا وائرس کا شکار اداکار اکشے کمار اسپتال منتقل

ممبئی: کرونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی اداکار اکشے کمار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری طبی امداد بھی لے رہاہوں تاہم آج انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر کہا کہ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ، میں ٹھیک ہوں. تاہم احتیاطی طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میں بہت جلد واپس آؤں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیے گا۔

طویل عرصے کے بعد شائستہ لودھی کی دوبارہ ڈراموں میں اینٹری

واضح رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی وائرس میں مبتلا تھے تاہم اب وہ کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

%d bloggers like this: