May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

حاملہ خاتون

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نے شادی سے پہلے حاملہ ہونے کا اعتراف کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو ویبھو و راکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے اب یکم اپریل کو حاملہ ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی.

دیا مرزا کی حاملہ ہونے کی خبر تیزی سے پھیلی اور انہیں ہر طرف سے مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں لیکن اب کئی قسم کے سوالات بھی سامنے آرہے ہیں جن پر اب اداکارہ نے خاموشی توڑ دی ہے ۔

صبا قمر نے عظیم خان سے شادی کرنے سے انکار کیوں کیا…؟

تفصیلات کے مطابق دیا مرزا سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ” دیامرزا نے حاملہ ہونے کا اعلان شادی سے پہلے کیوں نہیں کیا ، کیا شادی کے بعد حاملہ ہونا ہی ضروری ہے ، شادی سے پہلے عورت حاملہ کیوں نہیں ہو سکتی ؟ “دیا مرزا نے خاتون مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اہم ترین انکشاف بھی کر دیا.

اداکارہ نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے حاملہ ہونے کاعلم اس وقت ہوا جب میں اور ویبھو شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔“

دیا مرزا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ” پہلی بات یہ ہے کہ ہم نے شادی اس لیے نہیں کی کہ میں حاملہ ہو گئی تھی ، ہم پہلے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے کیونکہ ہم ایک ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے ، حاملہ ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب میں شادی کی تیاریوں میں مصروف تھی تو یہ شادی حاملہ ہونے کا نتیجہ نہیں ہے.

ہم نے حمل ٹھہر جانے کا اعلان اس وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جاتا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور محفوظ ہے ، یہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہے ، میں نے اس کیلئے کئی سال انتظار کیا ہے.

میڈیکل وجوہات کے علاوہ حمل کو چھپانے کی اور کوئی وجہ نہیں تھی ۔“اداکارہ کا کہنا تھا کہ ” میں اس سوال کا جواب اس لیے دے رہی ہوں کیونکہ حاملہ ہونا زندگی کا خوبصورت ترین تحفہ ہے ، اس سفر میں کسی قسم کی کوئی شرمندگی شامل نہیں ہے ۔