April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کرونا ویکسین

سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار دے دی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار دے دی۔

وزارت حج و عمرہ کی ادائیگی کی جانب سے جاری حکم کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام اور مسجد نبوی میں صرف ان زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں گی۔ ایسے زائرین نہ صرف عمرہ کرسکیں گے بلکہ حرمین شریفین میں نمازیں بھی ادا کرسکیں گے۔

پنجاب اور خیبرپختون خوا سے آنے والے مسافروں کو روکا جائے، سندھ حکومت

وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کے زائرین اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت و سلامتی کی خاطر مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نماز ادا کرنے والوں کی تعداد کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

%d bloggers like this: