آج کل

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی

لاہور: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، قدر یکدم 450 روپے گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1733 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

 عالمی مارکیٹ کی قیمت بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 1 لاکھ 4ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 387 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 89163 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 1360 روپے اور 1165.98 روپے ہو گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *