April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

مصباح الحق

کیا تیسرے ون ڈے میں ٹیم میں کوئی تبدیلی ہوگی… ؟

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کے لیے ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔

مصباح کا کہنا ہے کہ شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبی نیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی کریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں، ان باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے۔

شاداب خان جنوبی افریقا اور زمبابوے کیخلاف سکواڈ سے باہر ہوگئے 

ہیڈکوچ نے بولرز کی کارکردگی کے حوالےسے اس یقین کا اظہار کیاہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کم بیک کریں گے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کے لیے ہر جیت بہت اہم ہے۔

%d bloggers like this: