April 12, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے مہنگائی کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی نوید سنائی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران پاکستان میں بےروزگاری 4.8فیصد تک جبکہ مہنگائی کی شرح 8.7فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

کرونا وائرس ویکسین کی فراہمی سےعالمی معیشت میں بہتری کے امکانات ہیں۔ مجموعی طور پر ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوگی، اس سال مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو کہ گزشتہ سال 10 فیصد تھی۔ رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 2022 کے دوران مہنگائی میں مزید کمی ہوگی۔

اے این پی نے فاش غلطی کی اور مولانا فضل الرحمان پر الزام لگایا، عبدالغفورحیدری

رواں سال پاکستان کی شرح نمو ڈیڑھ فیصد تک رہنے اور 2022 میں ترقی کی شرح 4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جب کہ گزشتہ برس جی ڈی پی کی شرح نمو منفی اعشاریہ 4 رہی تھی۔

%d bloggers like this: