April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کترینہ کیف

اداکارہ کترینہ کیف کے مداحوں کے لیے بری خبر آگئی

ممبئی: بھارتی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خوبصورت اداکارہ نے کورونا مثبت آنے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرکی ہے۔ کترینہ کیف کا اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہنا تھا کہ ” میرا کوویڈ19- ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے گھر میں خود قرنطینہ کرلیا ہے اور میںا پنے ڈاکٹر زکی جانب سے بتائی جانے حفاظتی تدابیر پر عمل کررہی ہوں۔

انہوں نے درخواست کی کہ مجھ سے رابطے میں رہنے والے تمام لوگ کرونا کے حوالے سے لازمی اپنا ٹیسٹ کروائیں ، آپ کی نیک تمناﺅں کی مشکور ہوں، اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔

طویل عرصے کے بعد شائستہ لودھی کی دوبارہ ڈراموں میں اینٹری

بھارت مثبت کیسز کی یومیہ شرح ایک لاکھ سے زائد ہونے پرکورونا وائر س کی تیسری لہر کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔

حال ہی میں بھارتی اداکار اکشے کمار، گوندا اور دوسرے کئی اداکاروں کا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

%d bloggers like this: