April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج ہوگا

سنچورین: جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔ جو بھی ٹیم میچ جیتے وہ سیریز بھی جیت جائے گی ،تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔

جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہوچکے ہیں جس کے باعث پاکستان کو آج کے میچ میں برتری حاصل ہوگی۔

کیا تیسرے ون ڈے میں ٹیم میں کوئی تبدیلی ہوگی… ؟

شاداب خان کی انجری کے بعد ان کی جگہ عثمان قادر کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ آصف علی کی جگہ حیدر علی کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

%d bloggers like this: