April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

رضا گیلانی

(ن)لیگ صرف پیپلز پارٹی کو قصور وار ٹھہرانا چاہتی ہے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے براڈ شیٹ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئس کیس اوپن اور شٹ کیس ہے اس وقت اگر میں خط لکھ دیتا تو مجھ پر آرٹیکل چھ لگ جاتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی اور (ن) لیگ صرف استعفوں کا ملبہ پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے، (ن) لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصور وار ٹھہرانا چاہتی ہے۔

اے این پی کا پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے اور سی ای سی کے بعد استعفے دے بھی دیں تو (ن) لیگ نہیں دے گی۔

صحافی نے آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق سوال کیا جس پر گیلانی کا کہنا تھا کہ سوئس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اس وقت میں خط لکھتا تو میرے اوپر آرٹیکل 6 لگ جاتا۔

%d bloggers like this: