May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

پی آئی اے نے

پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے مزید 2 پروازیں شیڈول کردیں

اسلام آباد: پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کی خاطر برطانیہ کیلئے مزیددو پروازیں شیڈول کر دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو نئی پروازیں شیڈول ہونے کے بعد پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے اضافی پروازوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے، مزید پروازیں نئے جہازوں پر مشتمل چارٹر کے ذریعے لگائی گئیں۔

یورپی یونین پابندیوں کے باعث پی آئی اے نے تمام آپریشن چارٹر طیاروں سے کیا، آپریشن کا مقصد پابندیوں سے متاثرہ پاکستانیوں، برطانوی شہریوں کی جلد واپسی ہے۔

اے این پی نے فاش غلطی کی اور مولانا فضل الرحمان پر الزام لگایا، عبدالغفورحیدری

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں نئی پروازیں آٹھ اپریل کو مانچسٹر کیلئے پرواز بھریں گی، نئی پروازوں کے آنے سے طلب پوری کرلی جائیگی۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے پی آئی اے بکنگ دفاتر24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔