April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 8th April 2020)

حمل
کافی دنوں کے بعد آپ کے لئے اب ان شاءاللہ بہتری کی نئی امید پیدا ہو رہی ہے۔ آپ کا دل بدل رہا ہے تو صورت حال بھی بدل رہی ہے۔ اب نیت بالکل صاف رکھنا ہوگی۔

ثور
جو لوگ تنگ کر رہے تھے۔ وہ خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے اور آپ کو سکون کا سانس نصیب ہوگا۔ آپ کے اندر اب کوئی لالچ بھی نہیں رہنا چاہیے جو نصیب میں ہوگا ضرور ملے گا۔

جوزہ
آپ کو بار بار اشارے دیئے جا رہے ہیں کہ اپنی اصلاح جس قدر ممکن ہو کر لیں تو بہتر ہے اور توبہ کرکے اپنے روزگار اور مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں، اگر بہتری چاہتے ہیں تو۔

سرطان
جو لوگ کسی طرف سے امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔ امید اگر لگانی ہے تو صرف اللہ پاک پر لگائیں وہ ہی ہے جو آپ کو ہر چیز عطا کر سکتا ہے۔ کیوں بھٹک رہیں آپ۔

اسد
ان شاءاللہ اب صورت حال تیزی سے بہتری کی جانب جائے گی۔ آپ کو اس کا انادزہ آج دوپہر سے ہونا شروع ہو جائے گا۔ نوکری پیشہ افراد کے لئے کوئی خاص خبر بھی ہو گئی ہے۔

سنبلہ
آپ مت گھبرائیں۔ اللہ پاک پر توکل رکھ کر چلیں۔ وہ سب جلد ہی ٹھیک کر دے گا۔ وہ سب کچھ جو آپ خراب سمجھ رہے ہیں۔ اب حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کے حق میں۔

میزان
شاید نظر بد ہی ہے، جس کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا ہے اور صحت میں خرابی بھی، آپ اپنی نطر اتار یں اور صدقہ بھی دیں، راشن کی صورت میں، اگر فوری بہتری چاہتے ہیں تو۔

عقرب
آج صبح سے امید ہے۔ اچھی خبر مل جائے گی جو سارا دن خوشگوار رکھے گا جو لوگ کسی بھی انجان جگہ پر پیسہ لگانے کا سوچ رہے ہیں۔ وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں یاد رکھیں۔

قوس
تبدیلی والا ستارہ لگتا ہے اپنا کام شروع کر رہا ہے۔ اس کا اندازہ آج ہی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اب وہ خبریں آئیں گی، جن کا کبھی سوچا بھی نہ تھا اور اس پر یقین بھی مشکل سے آئے گا۔

جدی
آپ کو اللہ پاک کی طرف سے جو مواقع مل رہے ہیں۔ آپ ان کو ضائع مت کریں۔ ورنہ بعد میں بہت پچھتاوا ہوتا ہے۔ آفر جو ملے اس کو پکڑ لیں۔ امید ہے اس میں بہت کچھ ہوگا۔

دلو
صدقے کا عمل جاری رکھیں اور بالکل بھی مایوس نہ ہوں۔ اللہ ہے نا۔ وہ ہر مشکل سے ضرور نکال دے گا اور آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا۔ آج بہتری کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔

حوت
نوکری میں تبدیلی کا امکان۔ اور جن لوگوں نے اپنے لئے نیا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ،ابھی انتظار کریں ہو سکتا ہے اللہ نے اس سے بہتر ہی آپ کے لئے کچھ سوچا ہو۔

%d bloggers like this: