ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور رواں برس 21 فروری کو دوسری بار والدین بنے تھے۔ اس بار بھی دونوں کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ تاہم دونوں نے اپنے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش کے برعکس اس بار لوگوں کو نہ تو اپنے بیٹے کی تصویر دکھائی اور نہ ہی نام بتایا۔
یہی وجہ ہے کہ پورا بھارتی میڈیا اور سیف کرینہ کے مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آخر سیفینا کا دوسرا بیٹا کیسا دکھتا ہے اور اس کا نام کیا ہے۔ تاہم گزشتہ روز کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر کا ایک کولاج شیئر کیا گیا تھا جس میں ایک طرف تو کرینہ کے بڑے بیٹے تیمور کی تصویر تھی اور دوسری تصویر میں ایک شیرخوار بچہ موجود ہے۔
طویل عرصے کے بعد شائستہ لودھی کی دوبارہ ڈراموں میں اینٹری
بچے نے ہلکے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور اس کے ہلکے براؤن کلر کے بال ہیں۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ رندھیر کپور نے یہ تصویر انسٹاپر شیئر کرنے کے بعد فوراً ہی ہٹادی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بچوں میں بے حد مشابہت ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا اسے تیمور کا چھوٹا بھائی قرار دے رہا ہے۔ ڈیلیٹ ہونے کے باوجود تصویر کا اسکرین شاٹ پورے بھارتی میڈیا پر گردش کررہا ہے۔
تاہم ابھی تک کرینہ کپور یا سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ تصویر ان کے دوسرے بیٹے کی ہے یا نہیں۔

More Stories
کرونا ایس او پیز پر دوہرا معیار : مداحوں کی ریشم پر شدید تنقید
عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے
حرا مانی اداکاری سے پہلے کیا کام کرتی تھی…؟