April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

سفارتکاروں

امریکا نے چین کو وارننگ سے دی

واشنگٹن: فلپائن اور تائیوان کے خلاف جارحانہ عزائم پر امریکا نے چین کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائز نے پریس بریفنگ کے دوران چینی بحری جہاز کی فلپائنی سرحد کے قریب موجودگی اور چینی جنگی طیاروں کی تائیوان کی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منیلا کے قریب چینی جہازوں کی موجودگی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے،

جنوبی چین کے بحری علاقے میں فلپائنی فوج اور طیاروں پر کسی بھی طرح کے حملے کی صورت میں امریکا فلپائن کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے کی پوری طرح سے پاسداری کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ منیلا کے قریب سمندری حدود میں چینی افواج کی موجودگی پر فلپائنی حکومت کو تشویش ہے جس کے بارے میں امریکا چینی حکومت کو آگاہ کرچکا ہے۔

سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار دے دی

فلپائن کا کہنا ہے کہ چینی جہازوں کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان دشمنیاں پیدا کرسکتی ہے تاہم چینی حکومت کے مطابق منیلا کے قریب موجود جہاز مچھلی کا شکار کرنے والی کشتیاں ہیں جنہوں نے برے موسم کے باعث وہاں پناہ لی ہوئی ہے۔

دوسری جانب تائیوان نے چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 15 کے قریب جنگی طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے تاہم ضرورت پرنے پر تائیوان آخری وقت تک اپنا دفاع خود کرے گا۔

%d bloggers like this: