April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

سائیڈ ایفیکٹ

مردوں کے لیے کرونا وائرس کا ایک اور سائیڈ ایفیکٹ سامنے آ گیا

مردوں کے لیے کرونا وائرس کا ایک اور ایسا سائیڈ ایفیکٹ سامنے آ گیا ہے کہ سن کر ان کی پریشانی کی انتہاءنہ رہے گی۔

میل آن لائن کے مطابق چینی ماہرین نے نئی تحقیق انکشاف کیا ہے کہ بالوں کا گرنا بھی کرونا وائرس کے ایک سائیڈ ایفکیٹ کے طور پر سامنے آیا ہے، جو کرونا وائرس کے صحت مند ہونے والے ایک چوتھائی لوگوں میں کسی نہ کسی درجے تک پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے چینی شہر ووہان کے ہسپتالوں میں زیر علاج رہنے والے کرونا وائرس کے 1ہزار 655 مریضوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے 359ایسے تھے جن کو کرونا وائرس سے صحت مندی کے بعد بالوں کے جھڑنے کا عارضہ لاحق ہوا، جو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے 6ماہ بعد بھی برقرار رہا۔ گویا یہ بھی کرونا وائرس کا ایک طویل مدتی سائیڈ ایفیکٹ ہے جو لوگوں کو درپیش آ رہا ہے۔

سگریٹ نوشی ترک کرنے کا فائدہ ہوتا ہے یا نقصان ؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان لوگوں میں بال جھڑنے کا مسئلہ ممکنہ طور پر اس وباءکی وجہ سے لاحق ہونے والی ذہنی پریشانی کے سبب پیش آتا ہے یا پھر کورونا وائرس لوگوں میں ایلوپیشا نامی بیماری کا بھی سبب بن رہا ہے جو بال گرنے کی وجہ بنتی ہے۔

تاہم اس سوال کا حتمی جواب جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

%d bloggers like this: