April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا، جہانگیرترین

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا۔

جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے ذرائع نے معاملے کی وضاحت کردی ہے، اور کہا ہے کہ  جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں، مخدوم احمد محمود کا جہاز گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پوری ایمانداری اور خلوص سے وزیر اعظم کا ساتھ دیا، حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں، وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا، میرا دامن صاف ہے۔

%d bloggers like this: