April 11, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

پنجاب اور وفاقی حکومتیں جہانگیر ترین کی دائیں اور بائیں جیبوں میں ہیں، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جہانگیر ترین کی جیبوں میں ہیں، وہ جب چاہیں ان کا دھڑن تختہ کر دیں۔

بڑی معذرت کے ساتھ ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جارہے ہیں، چیف جسٹس

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاقی حکومتیں جہانگیر ترین کی دائیں اور بائیں جیبوں میں ہیں، وہ جب چاہیں گے دھڑن تختہ کر دیں گے، انہیں پورے ملک میں جہاز بھی گھمانا نہیں پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کو پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ایشو پر تمام جماعتیں متحد ہیں، ایک یا دو جماعتیں علیحدہ جدوجہد کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

%d bloggers like this: