کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2017ء کی مردم شماری پر چاروں صوبوں کو تحفظات ہیں، نئی مردم شماری کا اعلان کیا جائے۔
بڑی معذرت کے ساتھ ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جارہے ہیں، چیف جسٹس
کراچی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کی وصولیوں کا سارا نظام وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ وفاق نے صوبوں کو دیا کیا ہے؟ وفاق ریونیو کلیکٹ نہیں کر سکتا تو ہمارے حوالے کر دے۔
کورونا وائرس کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ علاقوں میں عالمی وبا بہت پھیل چکی ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو فوری بند کرنا چاہیے، تاہم ابھی وفاق اس اہم معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کر پائی ہے۔
ان کا کہنا تھا مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہم نے پانی کا مسئلہ بھی اٹھایا تھا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس معاملے پر آئندہ سی سی اجلاس میں بات کی جائے گی۔
More Stories
این اے 75 ڈسکہ الیکشن: فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری
این اے 75 : گوئند پولنگ سٹیشن پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی
اللہ نے ڈسکہ کے عوام کو حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع دیا ہے، مریم نواز