May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

کراچی: ڈرامہ اداکار عمران عباس اس بار ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کے پروگرام کی میزبانی کریں گے۔

ڈراموں میں اداکاری کا جادو جگانے والے عمران عباس ہر سال رمضان ٹرانسمشن کی میزبانی بھی بہترین انداز کے ساتھ کرتے ہیں۔ جس کا انداز گزشتہ سال ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ’ عہدِ رمضان ‘ سے لگایا جا سکتا ہے جہاں انہوں نے جویریہ سعود کے ساتھ
مل کر میزبانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔

عمران عباس ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان ٹرانسمیشن کریں گے جوکہ ترکی سے نشر کی جائے گی۔ اس ضمن میں کچھ اقساط کی ریکارڈنگ بھی کی جا چکی ہے جس کی کچھ جھلکیاں اداکار کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ترکش اداکاروں کے ساتھ بنائی ہوئی تصاویر سے نظر آتی ہیں۔

حرا مانی اداکاری سے پہلے کیا کام کرتی تھی…؟

اداکار کی ترکی سے نشر کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن ای میکس میڈیا کے تعاون سے نجی چینل کے لیے ’ باران رحمت‘ کے نام سے دکھائی جائے گی۔ عمران عباس کے مد مقابل اداکار ریما پاکستان سے میزبان کے فرائض انجام دیں گی۔