May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

پرویز

اللہ نے ڈسکہ کے عوام کو حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع دیا ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں ڈسکہ پر ہیں کیونکہ یہ بائیس کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرنے جا رہا ہے۔

ڈسکہ ووٹ کے ذریعے ان معصوموں کا بدلہ لے گا، جن کا خون ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کے لئے بہایا گیا تھا۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ اللہ نے ڈسکہ کے عوام کو اس ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع دیا ہے، جس حکومت نے غریب سے روٹی اور پاکستان سے اس کی ترقی اور پاکستان کا اصل مقام چھین لیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ حکومت کا وہ خوف سچا ثابت کرے گا کہ جس کی وجہ سے بائیس پولنگ سٹیشنز پر الیکشن کمیشن کے اہلکار اغوا ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ پوری قوم کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے ووٹ کے ذریعے اس نااہل حکومت پر عدم اعتماد کرے گا جس کی وجہ سے ملکی بقا اور سلامتی کا خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

این اے 75 ڈسکہ میں کل انتخابی دنگل لگے گا

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ جھوٹے وعدے کرنے والے ان عناصر کو بے نقاب کرے گا جو تین سال میں پاکستان کو تیس سال پیچھے لے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے غیور عوام ناصرف ووٹ کو عزت دلائیں گے بلکہ اپنے ووٹ پر پہرا دینے کیساتھ ساتھ پولنگ عملے کے تحفظ کے لئے بھی پہرا دینگے تاکہ کوئی نہ تو ووٹ کے حرمت کے ساتھ کھلواڑ کر سکے اور نہ ہی ووٹ کی بے حرمتی کے لئے پولنگ عملے کو اغوا کر سکے۔