May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

این اے 75 : گوئند پولنگ سٹیشن پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی

ڈسکہ: این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کے دوران گوئند پولنگ سٹیشن پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تلخ کلامی عطا تارڑ کے پہنچنے کے بعد ہوئی، لیگی رہنما عطا تارڑ نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہمارا راستہ روک رہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔