May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

سیالکوٹ : این اے 75، گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسہ جاری

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے 75 پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے کے بعد آج دوبارہ الیکشن کرایا جارہا ہے جس میں پی ٹی آئی کےعلی اسجدملہی اور (ن)لیگ کی نوشین افتخارمیں کانٹےکامقابلہ ہے

حلقے میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ہی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

حلقےمیں کل ووٹرزکی تعداد4 لاکھ 94ہزارہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کےطورپرموجودرہیں گی۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج

360 میں سے 118 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار 38200 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 29288 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقے میں کل ووٹرزکی تعداد4 لاکھ 94ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کےطورپرموجودرہیں گی۔