May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

ن لیگ کی نوشین افتخار کو پی ٹی آئی امیدوار پر برتری

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حلقے میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج

360 میں سے 118 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار 38200 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 29288 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقے میں ووٹوں کی تعداد

حلقے میں کل ووٹرزکی تعداد4 لاکھ 94ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ۔ الیکشن میں سیکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے، اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کےطورپر موجود رہی۔