May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کرونا ایس او پیز پر دوہرا معیار : مداحوں کی ریشم پر شدید تنقید

اسلام آباد: کرونا ایس او پیز کے دوہرے معیار پر مداحوں نے  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ عرصے قبل صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ ریشم خبروں کی زینت بنی تھیں، ایوارڈ ملنے پر مداحوں نے خوب تعریف کی تو شوبزکے ہی کچھ افراد نے ان کو ملنے والے صدارتی ایوارڈ پر سوال اٹھائے۔

ریشم لاہور سے اسلام آباد جارہی تھیں جہاں انہوں نے راستے میں دیکھا کہ ایک بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہیں جو کورونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اداکارہ نے وڈیو بھی شیئر کی۔

دوسری جانب اداکارہ کی ایک ایسی وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سالگرہ کی تقریب میں دیگر ستاروں کے ساتھ موجود ہیں اور خود بھی کرونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھ رہیں۔

حرا مانی اداکاری سے پہلے کیا کام کرتی تھی…؟

مداحوں نے کہا کہ ابھی بس سے اترنے والے مسافروں کو خوب بھاشن دے رہی تھیں اب خود کیوں کرونا ایس او پیز کو فالو نہیں کررہیں۔

ایک اور مداح نے کہا کہ اب ماسک کہاں ہیں اور کرونا ایس او پیز بھی جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ تو دوہرا معیار ہے۔