May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ ہمارے حالات مشکل ہیں، ملک پر قرضے ہیں، اور اس وقت حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہی ہے۔

کورونا وائرس: ملکی تاریخ کا دوسرا ہلاکت خیز دن، 114 افراد جاں بحق

کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار اس پروگرام کو فروغ دیا جائے گا، کچن ٹرک کا جال پورے ملک میں پھیلایا جائے گا، میری خواہش تھی کہ جو ہمارے وزرا ہوں ان کے اندر یہ احساس ہو، یہی ہمارے اسلاف کی تعلیمات ہیں کہ انصاف اور قانون کی بالادستی ہو، اور ریاست اپنے غریب و کمزور طبے کی ذمہ داری لے، اور پھر وہ وقت آیا کہ جن افراد کی معاشرے میں بظاہر کوئی حیثیت نہیں تھی لیکن انہوں نے ہی دنیا کی امامت کی۔

عمران خان نے کہا کہ اس پروگرام کا کسی کو پتہ نہیں کہ اس کا کتنا فائدہ ہوگا، جب ایک بھوکا انسان دو وقت کا کھانا کھائے گا تو اللہ کی رحمت بھی اس ملک پر نازل ہوگی، اور جب اللہ کی رحمت شامل حال رہی تو پاکستان بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔