May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

‘حکومتی جماعت کا تمام ضمنی انتخابات ہار جانا عوام کی طرف سے واضح ‘پیغام ہے کہ گھر جاؤ

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں اللہ نے شاندار کامیابی سے نوازا، یہ الیکشن عمران نیازی کی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا۔

پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسکہ کی عوام کو سلام ہے جنہوں نے بہادری کے ساتھ اپنے حقِ رائے دہی کا دفاع کیا، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے تنگ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا، حکومتی جماعت کا تمام ضمنی انتخابات ہار جانا عوام کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے کہ  گھر جاؤ ۔