May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محراب و منبر کے امین عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں، علماء اور مشائخ اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے اور ویکسی نیشن کرانے کی ترغیب دیں۔

پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے علماء کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن بھی موجود تھے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں، ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی وجہ سے دباؤ بڑھ رہا ہے لیکن عوامی سطح پر عملدرآمد تسلی بخش نہیں، جان بچانا فرض ہے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مساجد میں کورونا ایس او پیز کے مطابق تراویح اور نماز کا اہتمام کیا جائے، علماء کرام و مشائخ عظام کا احترام روایات اور اقدار میں شامل ہے، مشائخ کی خدمات کا اعتراف پوری قوم کرتی ہے، علماء اور مشائخ کے ادب و احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔