May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(14th April 2021)

حمل
مالی معاملات مشکل میں ہیں بڑی مشکل سے ہی ضرورتیں پوری ہوئی ہوں گی بحر حال صبر کریں کوئی غیر متوقع سلسلہ ضرور بنے گا شاید اگلے دو تین یوم میں ہی۔

ثور
بہادر بنیں اور اپنے حق کی بات تو کریں اب بھی نہیں بولیں گے تو پھر کب بولیں گے ان دنوں جو باتیں چل رہی ہیں۔ اس میں آپ کا رول بڑا اہم ہو سکتا ہے۔

جوزہ
آپ کو ضرورت کے تحت ان شاءاللہ کچھ نہ کچھ تو ملتا رہے گا فکر مند نہ ہوں یہ بات اہم ہے کہ اللہ پاک نے ہر موقع پر سلسلہ پیدا فرما دیا اور اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

سرطان
خانگی معاملات میں خرابی اب بہت بڑھ گئی ہے آپ کو ایک قدم پیچھے ہٹ جانا چاہئے اور خاموشی اختیار کر لینی چاہئے دوسرے خاموشی سے چالیں چل رہے ہیں چلنے دیں۔

اسد
آپ حقوق العباد کے حوالے سے ابھی ٹھیک نہیں چل رہے غور تو کریں جہاں غلطیاں ہو رہی ہیں فوری طور پر ان کی اصلاح ضرور کریں۔ اگر زندگی میں آگے کچھ لینا چاہتے ہیں تو۔

سنبلہ
جن افراد نے بیرون ملک کے لئے کوشش شروع کی ہے وہ امید ہے کہ جلد اچھی خبر سن لیں گے۔ ابھی فی الحال موجودہ کام پر اپنا فوکس رکھیں۔ یہ زیادہ ضروری ہے۔

میزان
آپ جس ٹنشن کا شکار ہیں وہ آپ کی اپنی پیدا کردہ ہے اب جو ہو گیا ہے سو ہو گیا ہے سرے سے زندگی کا آغاز کریں۔ آگے بہت کچھ پڑا ہوا ہے آپ کے لئے۔

عقرب
جو لوگ کسی انہونی کے انتظار میں ہیں وہ اپنے رشتے بھی اللہ تعالیٰ سے ویسے ہی پیدا کریں جیسا کہ اس کا حق ہے۔ پھر قدم قدم پر آپ کو کامیابیاں ہی ملتی رہیں گی۔

قوس
آپ کا ایک مسئلہ ان شاءاللہ بڑے ہی غیبی انداز میں آج حل ہونے کا امکان ہے اور آپ کی جیت بھی ہے کسی نہ کسی حوالے سے بالکل بے فکر ہو کر چلیں آپ۔

جدی
جو لوگ کسی بھی انتظار میں ہیں کہ کوئی ایسی خبر آئے جس سے ان کے روز گار کا مسئلہ حل ہو جائے تو ان شاءاللہ امید ہے کہ وہ اس حوالے سے اچھا ہی محسوس کریں گے۔

دلو
آپ نا چاہتے ہوئے بھی مجبور ہوں گے اس کام کے لئے جو آپ نے نہیں کرنا مگر اللہ کو راضی رکھنا ہے۔ اس لئے ساری دنیا چاہے مخالفت کرے آپ حق کا ساتھ دیں۔

حوت
آج کوئی اہم موقع ملے گا آگے بڑھنے کا کافی دنوں سے ایک بات تنگ کر رہی تھی آج اس کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ آپ کو فون کے ذریعے خبر مل سکتی ہے۔