May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

اپنی تحریری صلاحیتوں کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے

موثر تحریری صلاحیت کسی بھی ملازمت کے کردار کو بڑھانے کیلئے لازمی مہارت ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ نے جو لکھا ہے وہ سب کو سمجھ آ رہا ہے یا صرف آپ خود ہی پڑھیں تو صرف آپ کو ہی اس کی سمجھ آ رہی ہے۔اسی لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی تحریری صلاحیتوں کو بڑھائیں۔

آپ اپنی صحت کو کیسے بحال رکھ سکتے ہیں؟ جانئیے

سب سے پہلے تو اگر آپ مصنف یا ایڈیٹر نہیں ہیں تو آپ کو گرائمر میں ماہر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن مناسب وقت میں لکھنا آپ کے جملوں کو بہتر انداز میں مرتب کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس ابھی بھی بچپن کی گرائمر کی کتابیں ہیں ، تو اپنی مہارت کو بڑھا سکتے ہیں یا بہت سارے ایسےآن لائن وسائل موجود ہیں جو آپ کو گرائمر کے بارے میں سیکھنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

یہ بے حد ضروری ہے کہ اگر آپ زیادہ سنجیدہ لہجے میں لکھنا چاہتے ہیں تو آپ بنا کسی غلطی کے لکھنے کے بارے میں مزید مطالعہ کریں۔ آپ تجارتی کتابیں اور رسائل پڑھنا شروع کریں جو آپ کو اپنی تحریر کے انداز کو بنانے اور اس نظریے سے رجوع کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ اگر آپ جو لکھنے جا جا رہے ہیں اس کا فارمیت تفصیلی اسکرپٹ پر مبنی ہو چاہئیے یا صرف اہم نکات کی ضرورت ہے۔ جب مختصر تفصیلات کی ضرورت ہو تو آپ جلدی سے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن تشکیل دے سکتے ہیں جس میں صرف اہم نکات اور معلوماتی اشارے شامل ہوں گے۔ دوسرے اوقات میں ، ایک تفصیلی تجزیاتی جائزہ بہترین کام کرتا ہے۔

تحریر لکھتے وقت اس کا مقصد ضرور یاد رکھیں۔اگر آپ کسی دوست یا ساتھی کو ای میل کر رہے ہیں تو آپ غیر رسمی طور پر کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی کلائنٹ کو ای میل کر رہے ہیں یا کسی بڑے پروجیکٹ کا سلائڈ شو بنا رہے ہیں تو اپنے لہجے میں نہایت پیشہ ورانہ الفاظ اپنائیں۔

اپنی تحریر میں اہم تفصیلات پر توجہ دیں، اپنے جملے نہ دہرائیں ، بھاری اور پھولوں والی زبان کا استعمال نہ کریں ، اپنی زبان کو مختلف کریں اور غیر ضروری الفاظ کی تحریر کو فلٹر کریں۔ اس طرح پڑھنے والا شخص آسانی کے ساتھ سمجھے گا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔

پروف ریڈنگ، اپنی تحریری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا یہ آخری اور سب سے اہم مرحلہ ہے۔ لوگ اکثر اپنی دستاویز کو دوبارہ پڑھنا بھول جاتے ہیں ، اس طرح غلطیاں رونما ہوتی ہیں۔ آپنے لکھے ہوئے کو پڑھنا، اپنی تحریر کے انداز کا تجزیہ کرنے کے برابر ہوتا ہےجو کہ غلطیوں کو ختم کرنے اور اگلی بار اپنی تحریر کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔ انٹرنیٹ پر ایسی بہت ساری ایپلی کیشنز ہیں جو آپ کے متن کا تجزیہ کرتی ہیں اور گرائمر کی غلطیوں کی نشاندہی کرتی ہیں، ضرورت پڑے تو ان کی مدد بھی ضرور لیں۔