آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 4th January 2021)

Loading...

حمل
حالات میں ایک مرتبہ پھر بڑی تبدیلی کے اشارے نمودار ہو رہے ہیں۔ کچھ نہ کچھ ہو گا شاید جو برسوں میں نہ ہوا ہو، اس لئے خود کو آج سے اس کے لئے تیار رکھیں۔

ثور
ایک مرتبہ پھر مالی طور پر ایک فائدہ آپ تک پہنچ رہا ہے اور اس سے سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا، بیماری یا بندش سے نجات بھی انشاءاللہ ملے گی۔

جوزہ
جو لوگ کسی ایسے جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں، جو انہوں نے کیا ہی نہیں، وہ اب اس سے نجات پا لیں گے، آپ کی قسمت میں ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے کسی وقت بھی۔

سرطان
آج آپ کو اندازے سے زیادہ اپنے معاملات کامیابی ملے گی اور جو آپ چاہ رہے ہیں شاید وہ بھی ہو جائے۔آج آپ کی گھریلو زندگی میں بھی تبدیلی کے اشارے موجود ہیں۔

اسد
جو آپ کی مالی پوزیشن کافی دنوں سے کمزور جا رہی ہے اب اس میں اہم کامیابی صورت حال کو بڑے شاندار انداز سے بہتر کرے گی اور بڑی رقم بھی ملنے کا امکان ہے۔

سنبلہ
اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا نہ کریں، اس طرح تو حالات قابو سے باہر آ جائیں گے، آپ کو کیوں سمجھ میں نہیں آتا کہ جن کو دوست سمجھ رہے ہیں وہ دشمن ہیں اس وقت۔

Loading...

میزان
آپ کو اپنے مسئلے کا حل مل جائے گا اور جس میں تھوڑی سی اپنی اَنا کو نیچے لانا پڑے گا اور بات بن جائے گی، جو لوگ ایسا کر جائیں گے وہ منزل کو پا لیں گے۔

عقرب
آپ جس بھی فیصلے کو لے کر پریشان ہیں انشاءاللہ اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور مل جائے گا اور دوسری جانب سے بھی آپ کو اچھا ریلیف مل سکتا ہے، صورت حال اچھی ہے۔

قوس
آج کا دن ملی جلی کیفیت کا حامل ہے، آپ جس بھی کام کو دِل لگا کر کریں گے اُس کا پھل ضرور ملے گا اور راستے کی ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہونے جا رہی ہے۔

جدی
اپنے معاملات کو دوبارہ دیکھیں آپ کئی جگہ غلطیوں پر ہیں،اس کی فوری اصلاح کریں اور اپنے گناہوں کی توبہ بھی کریں کہ دوبارہ ایسے نہیں کریںگے اور یہ بہت ضروری ہے۔

دلو
حالات پھر خراب سے ہو رہے ہیں اس وقت آپ کو شاید ایک قدم پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو شاید بہت پچھتانا پڑے۔ ابھی غور و فکر کی اشد ضرورت ہے۔

حوت
کوئی بھی مسئلہ زیادہ تنگ کرنے والا نہیں ہے اس وقت آپ نے بلاوجہ اپنے سر ٹینشن سوار کی ہوئی ہے، اللہ پر بھروسہ رکھیں، وہ آپ کو ہر مشکل میں انشاءاللہ آسانیاں یہ دے گا۔

(Visited 201 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں