آپ کا بچہ کھانے سے کیوں بھاگتا ہے ….؟

کھانے سے

بچوں کی ماؤں کو عام طور پر شکایت ہوتی ہے کہ ان کے بچے کھانے پینے سے بھاگتے ہیں جب بھی بچوں کو کھانا کھانے کا کہا جاتا ہے تو وہ بیزار ہو جاتے ہیں۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ بچے باہر سے فاسٹ فوڈ کھانے کی وجہ سے بچے گھر کا کھانا پسند نہیں کرتے۔ میٹھی چیزیں اور فاسٹ فوڈ کھانے سے بچے کو بھوک تو ٹائم پر لگتی ہے لیکن وہ صحت مند غذا کھانا پسند نہیں کر رہا ہوتا۔ اگر آپ کے بچے کی ایسی کیفیت ہے تو آپ اس کو نظر انداز مت کریں بلکہ ماہرین سے اس مسئلے کا حل پوچھیں۔

انگلینڈ کی ایک مشہور یونیورسٹی کے ماہرین نے والدین کے لئے کچھ ہدایات دی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے وہ اپنے بچوں کی طبیعت میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

آپ کا بچہ کھانے سے بیزار کیوں ہوتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا مسئلہ زیادہ تر ان بچوں کے ساتھ ہوتا ہے جن کی عمر 2 سے 5 سال تک ہوتی ہے اور اس عمر میں کھانے پینے کی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اس عمر میں بچے کا خاص خیال رکھیں اور اس کے کھانے پر توجہ دیں۔

اگر والدین بچوں کو کھانا کھانے پر زیادہ مجبور کرتے ہیں تو اس صورت میں بھی ان کا بچہ کگا سے باغی ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ بچے اس ڈر سے بھی کھانا نہیں کھاتے کے کھانا کھاتے ہوئے ان کے کپڑے گندے ہو جائیں گے اور انہیں ماں باپ کا خوف ہوتا ہے۔ اگر آپ کا بچہ موبائل وغیرہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو بھی وہ کھانا کھانے سے جلدی ہاتھ کھینچ لیتا ہے اس کے علاوہ ایسا بچہ جو میٹھی چیز کھانا پسند کرتا ہے یا دودھ ویسے بچے بھی کھانا کھانے سے جان چھڑاتے ہیں۔

صبح کا ناشتہ ہمارے لیے کتنا ضروری ہے…؟

اس کیفیت سے بچے کو کون سی بیماریاں ہو سکتی ہیں

ان کا کہنا ہے کہ جو بچے کھانا کھانے سے بیزار ہوتے ہیں ان کے پیٹ میں درد ممعول بن جاتا ہے اور اس کے علاوہ متلی کی شکایت اور ان کے منہ سے بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس طرح ے بچے ایک خاص وقت کے بعد دودھ پینے سے بھی انکار کرنا شروع کر دیتے ہیں

ایسے بچوں کا علاج

ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے اس مسئلہ کو دور کرنے کے لئے مشورہ کریں اور اس کے علاوہ جب بچے کی عمر 6 ماہ ہو تو اس کو کھانے کی مختلف چیزیں دینا شروع کر دیں اور 2 سال کی عمر تک بچے کو ایسے کھانے مت دیں جس میں چینی اور نمک زیادہ ہو۔

بچوں کو ان کی پسند کا کھانا بھی دے لیکن اس کے ساتھ دوسرا کھانا کھانے کی بھی عادت ڈالیں اور بچے کو کھانا کھانے پر زیادہ مجبور نہ کریں۔ بچوں کی ماں کو چاہیے کہ جب وہ کھانا بنا رہی ہوں تو وہ بچے کو اپنے پاس رکھے تاکہ جب بچہ کھانا پکتے ہوئے دیکھے تو اس میں کھانا کھانے کی خواہش پیدا ہو۔

(Visited 27 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں