May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(10th April 2021)

حمل
پلاننگ بنائیں گے آج، اور کچھ اہم معاملات میں بہتری کے اشارے بھی موصول ہو سکتے ہیں جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی انشاءاللہ تیزی سے بہتری کی جانب جا سکتے ہیں۔

ثور
آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ تبدیلی کے لئے خود سے قدم نہ اٹھائیں۔ جو چیز آپ کے لئے پردہ غیب سے ہو وہی بہتر ہوگی۔ اس وقت موجودہ حالات کو چھیڑنا غلطی ہو سکتی ہے۔

جوزہ
کسی جانب سے ضرورت کی تحت رقم کا حصول ممکن ہو سکتا ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی کوشش میں تھے، ان شاءاللہ ان کے لئے بھی کوئی اہم اور اچھی خبر ملے گی۔

سرطان
آپ جس بات پر نگاہ لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس میں سے کچھ نہیں نکلے گا۔ وقت برباد کرنے والی بات ہے۔ آج صورت حال شائد بدل کر آپ کو کسی اور جانب لے جائے۔

اسد
تبدیلی کے چکر میں آئے ہوئے ہیں۔ ان شاءاللہ پر آپ کے لئے اچھی ہی ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ بالکل بھی فکر مند نہ ہوں ماضی میں جو نقصانات ہوئے ہیں اس کا ازالہ ضرور ہوگا۔

سنبلہ
استخارے کے بغیر ابھی نہ چلیں۔ زائچہ بلاک ہے۔ حالات کس جانب جائیں گے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اس لئے اب خاموشی اختیار کرکے اپنے اللہ پاک سے اپنے لئے مدد مانگیں۔

میزان
آپ کو اب بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات کل سے بدلنا شروع ہو گئے ہیں۔ لگتا ہے کہ ان شاءاللہ اب کوئی بڑا فائدہ سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ کر دے گا۔

عقرب
کاروبار میں وسعت ہونے کا ان شاءاللہ بڑا امکان ہے اور کافی دنوں سے جس چیز کے پیجھے بھاگ رہے تھے۔ آج وہ قریب محسوس ہو گی۔ پیسوں کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

قوس
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں پھنسے ہوئے تھے، جس سے نکلنا ان کو مشکل نظر آ رہا ہے۔ وہ مکھن میں سے بال کی طرح نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج غیبی امداد کا سلسلہ بن سکتا ہے۔

جدی
اب صورت حال کی بہتری سے آپ نے کس طرح فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ آپ نے سوچنا ہے تقدیر تو لگتا ہے مہربان ہے آپ پر۔ بس بہتر جانب قدم اٹھانے کی ضرورت لگتی ہے وہ بھی فوری۔

دلو
آپ اللہ پاک سے جس طرح کا گمان کریں گے اس کو ویسا ہی پائیں گے۔ وہ بڑا مہربان ہے۔ آپ کی ہر مشکل ان شاءاللہ اب دونوں میں ختم ہوتی نظر آتی ہے، فکر بالکل نہ کریں۔

حوت
آج غیر متوقع سلسلے مالی صورت حال میں ان شاءاللہ بہتری کا سبب بنیں گے۔ آپ دوسروں سے بالکل امید نہ لگائیں،ص رف توکل سے کام لیں، اگر ایسا کیا تو پھر کامیابی قدم چومے گی۔