May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

طلاقیں

فوٹو فائل

تیسری بار کرونا میں مبتلا ہونے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

عمان: اردن میں شوہر نے بیوی کے تیسری بار کرونا میں مبتلا ہونے پر طلاق دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری بار کرونا ہونے کے بعد طلاق دے دی۔ شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے 15 سال بعد طلاق کا فیصلہ بیوی کے لیے ایک سزا کے طور پر کیا جو اپنی لاپروائی کے باعث چند ماہ کے دوران تین بار کرونا میں مبتلا ہوگئی۔

شوہرنے اہلیہ کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی بار بار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے لیے جاتی اور کورونا میں مبتلا ہوجاتی تھی، اس نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بیوی کو طلاق دی۔

سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار دے دی

شوہر کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ اپنی بیوی کو کبھی معاف نہیں کرے گا کیونکہ وہ بیوی کی لاپروائی کی وجہ سے مرنا نہیں چاہتا۔