May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی / واشنگٹن: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو ہمیشہ سپورٹ کرتا رہے گا۔

ٹی ایل پی احتجاج: وزارت داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی جی بلنکن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت اور افغان امن عمل میں پیش رفت اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چاپانی سفیر کا دورہ جی ایچ کیو

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے، علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششیں لائق تحسین ہے۔ چاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے، افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔