May 9, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کریمی فروٹ چاٹ

گرمی میں روزے داروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ افطار کے وقت زیادہ سے زیادہ پھل کھائیں تاکہ انہیں تسکین بھی ملے اور جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوجائے، اس کے لیے بہتر ہے کہ وہ مختلف پھلوں کی فروٹ چاٹ بنا کر دسترخوان پر سجائیں اور کھائیں۔

اجزاء

آم : 2 کپ

سیب: 1 کپ

کیلا: 2 کپ

خربوزہ: 1 کپ

انگور: 1 کپ

انناس :1 کپ

چیکو: ایک کپ

شکر: 4 کھانے کے چمچے

کریم :1 پیکٹ

تازہ دودھ: ایک کپ

چکن جلفعریزی بنانے کا آسان طریقہ ….!

ترکیب:

تمام پھلوں کو ایک بڑے پیالے میں چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر اس میں شکر شامل کریں۔ اب کریم، شکر اور دودھ کو ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کرلیجیئے۔

اب یہ مکسچر ڈال کر تمام فروٹ کو اچھی طرح ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فروٹ چاٹ کو اچھی طرح ٹھنڈی کرکے افطاری کے دسترخوان پر سجائیں اور مزے سے کھائیے۔